ریاست

جرائم کا منصوبہ بنارہے 5ملزمین کو پولس نے کیا گرفتار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-June-2019

پورنیہ،(سونو) سوموار کو پورنیہ میں پولس کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ اس نے مرنگا لوٹ حادثہ معاملے کا انکشاف کیاہے۔ اس معاملے کو لے کر پورنیہ پولس سپرنٹنڈنٹ وشال شرما نے پولس کو ضروری کارروائی کی ہدایت دی تھی۔ اسی دوران پتہ چلا کہ 4 سے 5 ملزمین مرنگا ہردہ پل کے نزدیک لوٹ کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ پولس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دیر رات 5ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس میں نرمل کمار ولد رام پڑتاب شرما، موہن سردارولد ونود سردار، منیش کمارولد جئے پرکاش گپتا، منیش کمارولد آنجہانی جگرناتھ شرما،راجاکمار شامل ہیں۔ مرنگا پولس نے ان پانچوں ملزمین کی گرفتاری کے ساتھ ایک پسٹل، 65.7 ایم ایل کے دوکارتوس، ایک لوٹی ہوئی موٹرسائیکل اور 6موبائل برآمد کیاہے۔ گرفتارملزمین منیش کمار نے پولس کے سامنے لوٹ واردات میں اپنی شمولیت قبول کی ہے۔ ساتھ ہی اس حادثہ کے علاوہ دھمداہا سانحہ نمبر 121/19گولی حادثہ میں بھی اپنی شمولیت قبول کی ہے۔ وہیں گرفتار ہوئے دیگر چار ملزم نے مرنگا لوٹ واردات 19/206 میں اپنی شمولیت قبول کرلی ہے۔ مرنگا پولس نے پانچوں ملزمین کو گرفتار کر عدالتی حراست میں بھیج دیاہے۔

About the author

Taasir Newspaper