ریاست

جن نائک کرپوری ٹھاکر ہوسٹل بن کرتیار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-June-2019

گوپال گنج(ارون مشرا)اب اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباکوکرایہ کاشیڈنہیں بلکہ کثیرمنزلہ عمارت میں پڑھائی کرنے کا موقع ملے گا۔طلبا کوبہتر سہولت مہیا کرائے جانے کےلئے سرکارکے ذریعہ کثیر منزلہ ہوسٹل کی تعمیر کرایاگیاہے ۔شہر کے بنجاری روڈ میں جن نائک کرپوری ٹھاکر ہوسٹل کی تعمیر کاکام پورا ہوچکاہے۔ہوسٹل کوجلد ہی ضلع کے انہتائی پسماندہ طبقہ کے نوجوانوں کوسونپاجائےگا۔ سو بیڈ والاہوسٹل سبھی جدید سہولیات سے مزین ہے ۔جہاں پرطلبا کےلئے معقول تعداد میں بنیادی ضرورتوں کی سبھی سہولیات دستیاب ہیں ۔ بیت الخلا ،پینے کاپانی اور بجلی سے لے کر مکمل صاف صفائی تک کانظم سرکار کے ذریعہ کیاگیا ہے ۔ اتناہی نہیں طلبا کو مفت رہائش سے لے کر کھیل کود تک کی سہولت مہیا کرائی جائے گی۔ اس ہوسٹل کااستعمال انتہائی پسماندہ ذات کے طلبا ہی کرسکتےہیں۔ انتہائی پسماندہ ذات کے ویسے طلبا جو انٹراور گریجویشن میں زیر تعلیم ہیں وہ اپنے کالج یاضلع فلاح دفتر سے ہوسٹل میں داخلے کا درخواست فارم لے کرآئندہ 25جون تک بھرسکتے ہیں۔بھرے گئے فارم پرتعلیم حاصل کرنے والے ادارہ کے پرنسپل کی سفارش لازمی ہے۔پرنسپل کی سفارش کے بعد ہی ہوسٹل میں رہنے کی اجازت ملے گی۔

About the author

Taasir Newspaper