فن فنکار

خان اداکاروں کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی: تاپسی پنوں

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-June-2019

ممبئی(ایجنسی )تاپسی پنو نے فلم انڈسٹری میں اپنی خاص شناخت بنالی ہے۔ ان کے پاس فلموں کی پیش کش کی بھرمار ہے۔ انہیں اب تک شاہ رخ،سلمان اور عامر میں سے کسی بھی خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا ہے۔مشہور خان اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے سوال پر تاپسی نے کہا،’’مجھے ان کے ساتھ کام کرنے میں بیحد خوشی ہوگی۔ بچپن میں میں نے تینوں خانوں کی فلمیں دیکھیں ہیں،لیکن میں کسی ایک کو اپنا پسندیدہ نہیں کہہ سکتی۔ مجھے سلمان خان ان کی شخصیت کی وجہ سے پسند ہیں،شاہ رخ رومانس۔۔۔۔کسی بھی لڑکی کا خواب ہوگا راہل جیسا بوائے فرینڈ پانے کا اور مجھے عامرخان کو دیکھنا پسند ہے کیونکہ وہ بہت دلچسپ اداکار ہیں۔‘‘تاپسی نے کہا،’’میں شروعات میں تینوں میں سے ایک خان کے ساتھ فلم ملنے کا انتظار کیا تھا،لیکن مجھے ایسا کوئی موقع نہیں ملا۔ اس لئے مجھے جو بھی موقع ملتا گیا میں اس پر کام کرتی گئی جس سے انڈسٹری میں میری جگہ بن سکے۔

About the author

Taasir Newspaper