فن فنکار

خدشہ ہے کہ کنگنا رناوٹ ’ریپ‘ کا الزام عائد کردیں گی: ادیتیا پنچولی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-June-2019

ممبئی،(پی ایس آئی)بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار ادیتیا پنچولی نے ممبئی پولیس کو شکا یت کی ہے کہ اگر پولیس نے فوری طور پر اداکارہ کنگنا رناوٹ کے خلاف کارروائی نہیں کی تو وہ مصیبت میں پھنس سکتے ہیں۔ادیتیا پنچولی نے پہلے بھی جنسی طور پر ہراساں کرنے اور نامنا سب رویہ اختیار کرنے کے الزامات لگانے پر کنگنا رناوٹ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔تاہم اب اداکار نے ممبئی پولیس کو ایک بار پھر شکایت کی ہے کہ انہیں ڈر ہے کہ ان پر ’ریپ‘ کا الزام لگا دیا جائے گا۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق ادیتیا پنچولی نے ممبئی کو ورسووا پولیس تھانے میں جمع کرائی گئی تازہ شکایت میں کہا ہے کہ اگر پولیس نے ان کی شکایت پر عمل نہیں کیا تو وہ مصیبت میں پھنس سکتے ہیں۔ادیتیا پنچولی نے پولیس کو کی گئی شکایت میں کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ کنگنا رناوٹ ان پر ’ریپ‘ کا الزام عائد کردیں گی۔ اداکار کے مطابق انہیں لگتا ہے کہ اگر انہوں نے کنگنا رناوٹ کے خلاف دائر کیا گیا ہتک عزت کا مقدمہ واپس نہیں لیا تو انہیں اداکارہ جھوٹے الزام میں پھنسا سکتی ہیں۔خیال رہے کہ کنگنا رناوٹ اور ادیتیا پنچولی کے درمیان کئی ماہ سے لفظی جنگ جاری ہے اور اداکارہ نے ان پر سنگین الزامات لگا رکھے ہیں۔کنگنا رناوٹ ماضی میں ادیتیا پنچولی سمیت ہریتھک روشن اور دیگر اداکاروں پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، نامناسب رویہ اختیار کرنے، جھوٹ بولنے، بلیک میل کرنے اور جھوٹے وعدے کرنے جیسے الزاما ت لگا چکی ہیں۔کنگنا رناوٹ کے مطابق کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ان کے اور ادیتیا پنچولی کے درمیان تعلقات تھے اور اداکار نے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے سمیت انہیں دھوکا دیا۔علاوہ ازیں کنگنا رناوٹ نے ہریتھک روشن پر بھی نامناسب رویہ اختیار کرنے، بلیک میل کرنے اور شادی کا وعدہ کرکے مکر جانے کے الزامات عائد کر رکھے ہیں۔ہریتھک روشن نے بھی الزامات لگانے پر کنگنا رناوٹ کے خلاف بلیک میل کرنے کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔کنگنا رناوٹ اور ہریتھک روشن کے درمیان 2009 سے 2014 تک تعلقات رہے اور دونوں نے ’کرش اور کائیٹ‘ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کیا، تاہم بعد ازاں دونوں میں اختلافات ہوگئے۔کنگنا رناوٹ کا دعویٰ ہے کہ ہریتھک روشن نے ان سے شادی کا وعدہ کیا تھا، تاہم بعد ازاں وہ مکر گئے۔علاوہ ازیں کنگنا رناوٹ نے ہریتھک روشن پر نامناسب رویہ اختیار کرنے جیسے الزامات بھی لگائے تھے، جس کے بعد ہریتھک روشن نے اداکارہ کے خلاف ممبئی کے تھانے میں مقدمہ دائر کروایا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper