ہندستان ہندوستان

دارالعلوم دیو بند پوری دنیا کا روحانی مرکز ہے جہاں آکر روحانی سکون حاصل ہوتا ہے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-June-2019

دیوبند(دانیال خان )محکمہ خوراک کے جوائنٹ کمشنر ستیہ دیو سنگھ نے آج یہاں دارالعلوم دیوبند پہنچ کر ادارہ کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی سے ملاقات کی اور دارالعلوم دیوبند کے نظام کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ دارالعلوم دیوبند پوری دنیا کا روحانی مرکز ہے جہاں آکر روحانی سکون حاصل ہوتا ہے۔ آج دارالعلوم دیوبند کے مہمانہ خانہ میں پہنچ کر محکمہ خوراک ضلع وسہارنپور و ضلع میرٹھ کے جوائنٹ کمشنر فوڈ اینڈ سپلائی ستیہ دیو سنگھ نے دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی سے ملاقات کی۔ اس دوران مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے انہیں دارالعلوم دیوبند کے نظام و تعلیم و تربیت اور یہاں کی خدمات کے بارے میں بتایا اور کہاکہ ملک کی آزادی اوراس کے بعد ملک کی تعمیرو ترقی میں دارالعلوم دیوبند نے مرکز کردار اداکیا ہے، آج بھی دارالعلوم دیوبند اپنے اکابرین کے قائم کردہ اصولوں پر کاربند ہے اور پوری دنیا میں امن وسلامتی اور محبت کے پیغام کو عام کرنے کا فریضہ انجام دے رہاہے، انہوں نے بتایا دارالعلوم دیوبند میں پانچ ہزار طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیںجن کے قیام وطعام کے ساتھ تمام طرح کی ذمہ داریاں ادارہ نبھاتا اور حکومتوں سے کسی طرح کی مدد نہیں لیتا ہے بلکہ خالص عوامی چندہ پر یہ ادارہ چلتا ہے ۔انہوںنے بتایاکہ آج کل دارالعلوم دیوبند میں داخلہ امتحان چل رہے ہیں ،سخت مراحلہ کے امتحانات سے گزر کر طلباء کا دارالعلوم دیوبند میں انتخاب ہوتاہے ۔ جوائنٹ کمشنر ستیہ دیو سنگھ نے دارالعلوم دیوبند کے متعلق معلومات حاصل کرکے خوشی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ ان کی بڑی عرصہ سے دارالعلوم دیوبند دیکھنے کی خواہش تھی، آ ج یہاں پہنچ کر روحانی مسرت حاصل ہورہی ہے، انہوں نے کہاکہ دارالعلوم دیوبند پوری دنیا کا روحا نی مرکز ہے۔ بعد ازیں انہوںنے مسجد رشید اور دیگر اہم شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔ اس دوران میونسپل بورڈ رکن سید حارث، جنید صدیقی، مولانا اسجد قاسمی،مولانا مقیم الدین قاسمی وغیرہ موجودرہے۔

About the author

Taasir Newspaper