سیاست سیاست

دوسری ریاستوں کے ساتھ کرنا ہے مقابلہ : منوہر لال

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-June-2019

گروگرام،(ایجنسی): وزیر اعلیٰ منوہر لال نے بدھ کے روز گروگرام میں خوبصورت تقریب میں بی جے پی کارکنوں کا استقبال کیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ نے کارکنوں کو کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے طور پر ہماراایک امتحان ہوا ہے، جس میں ہم ڈسٹنکشن سے پاس ہوئے ہیں۔ ٹھیک 100 دن کے بعد ہریانہ اسمبلی کے انتخابات آ رہے ہیں، اس میں بھی ہمیںپورے جوش سے کام کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہریانہ کے اسمبلی انتخابات کے لئے ہم نے مشن 75 پلس کا ہدف رکھا ہے، اس کے بعد کارکن کہاں تک پہنچے، یہ ان کی مرضی ہے۔ گروگرام ضلع میں تمام چاروں اسمبلی سیٹوں پر بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں، اس لئے یہاں کی چار اسمبلی کی سیٹوں پر اچھی اکثریت کے ساتھ جیتنے کا ہدف رکھیں۔ سی ایم منوہر لال نے اپوزیشن جماعتوں پر طنز کستے ہوئے کہا کہ کانگریس اور آئی این ایل ڈی نے اپنے ووٹ بینک کی وجہ سے معاشرے کو تقسیم کر دیا، لیکن ہم سب بی جے پی کارکنان پوری ریاست کے لوگوں کو کو ایک پیغام دیں ۔

About the author

Taasir Newspaper