سیاست سیاست

زمینی تنازعات ہی اکثر کرائم کا باعث ہوتے ہیں: یوگی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-June-2019

لکھنؤ:(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے زمینی تنازعات کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے دعوی کیا کہ ریاست میں ہونے والے اکثر جرائم کے پیچھے زمینی تنازعات کا معاملہ ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ ووٹر لسٹ میں شامل تقریبا 25 تا 30 فیصدی نام فرضی ہیں جن کی فوری طور سے تصحیح کی جانی چاہئے۔وزیر اعلی کا یہ بیان اس وقت آیا جب وہ بدھ کے دن لیکھ پالوں کےدرمیان لیپ ٹاپ تقسیم کرر ہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وقت پر ہی زمینی تنازعات کو حل کرنے سے ریاست میں ہونے والے زیادہ تر جرائم پر قابو حاصل کیا جاسکتا ہے۔ان کے مطابق گھر کے اندر یاگھر سے باہر خاص طور سے زمینی تنازعات سے شدید ٹکراؤ پیدا ہوتا ہے جس کی وجہ سے جرائم ہوتے ہیں۔لیپ ٹاپ کی تقسیم سے لیکھ پالوں کے کاموں کو نئی رفتار ملنے اور آسانی پیدا ہونے کا دعوی کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ ’’ اب ان لیکھ پالوں کو کسی بھی رپورٹ کو بنانے کے لئے دفترجانے اور اس کو ضلع انتظامیہ تک بھیجنے کے لئے انتظار نہیں کرنا ہوگا۔اب وہ اپنا کام فیلڈ سے ہی کرسکتے ہیں‘‘۔وزیر اعلی نے مزید کہا کہ اب انکم سرٹیفکیٹ، ذات اور رہائشی سرٹیفکیٹ کے لئے آن لائن درخواست دی جائے گی ایسی صورت میں یہ لیپ ٹاپ لیکھ پالوں کے کام میں کافی معاون ثابت ہوں گے۔وزیر اعلی نے مزید کہا کہ فرضی ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے ختم کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے اور اس میں لیکھ پال اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔اس وقت ووٹر لسٹ میں تقریبا 25 سے 30 فیصدی نام فرضی ہیں جبکہ اصل مستحقین کا نام ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہے۔

About the author

Taasir Newspaper