سیاست سیاست

ستیہ آنند شرمانے لوک جن شکتی پارٹی سیکولر کے نام سے الگ پارٹی بنائی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-June-2019

پٹنہ:لوک جن شکتی پارٹی کو بہت بڑا جھٹکالگاہے پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر ستیہ آنند شرما نے آج پارٹی سے الگ ہونے کے ساتھ ہی لوک جن شکتی پارٹی کے نام سے الگ گروپ کا اعلان کردیاہے۔ ستیہ آنند شرمانے لوجپا میں داخلی جمہوریت ختم ہوگئی ہے۔ ایسی صورت میں اب پارٹی کے ساتھ بنے رہنا مشکل ہوگیاتھا۔ مجبورہوکر میں اور ہمارے کچھ ساتھی پارٹی سے الگ ہوکر گروپ بنانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوجپا اب پرائیویٹ کمپنی کی طرح کام کرنے لگی ہے۔ پارٹی کے اندر وقت لیڈران اور کارکنان کو پوری طرح سے نظرانداز کیاجارہاتھا۔ پوری پارٹی پر خاندان پرستی حاوی ہوگئی ہے۔ ایسے میں پارٹی کے ساتھ بنارہنا مشکل ہوگیاتھا۔ واضح ہو کہ ستیہ آنند شرمانے اس بات کا اشارہ کل ہی دے دیاتھا ان کےساتھ پارٹی کے کئی دیگر قومی وریاستی لیڈران بھی پارٹی چھوڑیں گے۔ لوجپا کے جنرل سکریٹری ستیہ آنند شرمانے واضح طورپرکہا کہ کئی وقف ساتھی لوجپا چھوڑنے کا اعلان جلد کریں گے۔

About the author

Taasir Newspaper