ہندستان ہندوستان

سماجی کارکن محمد کامران پر خطرناک حملہ ، شدید زخمی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-June-2019

نئی دہلی  (شمیم احمد)ملک میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد جرائم میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے ۔اب راجدھانی دہلی میں بھی بدمعاش کھلے عام قانون کو چیلنج کر رہے ہیں ۔گذشتہ روزپرانی دہلی کے سماجی کارکن محمد کامران کے اوپر پرانی دہلی کے ترکمان گیٹ پر غنڈوں نے قاتلانہ حملہ کردیا جس میں محمد کامران شدید زخمی ہوگئے ۔ آناًفاناًمیں محمد کامران اور ان کے ایک ساتھی کونزدیکی اسپتال ایل این جے پی میں داخل کرایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے علاج کے بعد کل ہی چھٹی دے دی ۔ اس معاملے میں محمد کامران کی جانب سے نزدیکی تھانہ چاندنی محل میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے ۔محمد کامران نے میڈیا کو دئے گئے بیان میں کہاکہ گذشتہ روز وہ وہ اپنے بڑے بھائی محمد فہد کے ساتھ شام پانچ بجے آفس سے گھر کی جانب جارہے تھے تو ترکمان گیٹ پربائک سے ٹکرائو کا بہانہ بنا کر ان کے اور ان کے بھائی کے اوپرحملہ کردیااور چند ہی منٹ میں خون سے لہو لہان کردیا۔محمد کامران نے بتایا کہ دو روز قبل انہیں فون پر دھمکی ملی تھی لیکن انہوں نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا تھا۔لیکن کل جب میرے اوپر حملہ ہوا تو مجھے دھمکی سنجیدہ نہ لینے کا پچھتاوا ہوا۔انہوں نے اپنے حملے میں دو بد معاشوں کا خاص طور سے ذکر کیا ہے جن کے نام بالترتیب فہیم اور ثاقب ہیں ۔محمد کامران اب اپنے تحفظ کو لیکر بہت فکر مند ہیں اور انہوں نے پولس انتظامیہ سے اپنی حفاظت کیلئے ٹھوس قدم اٹھانے کی مانگ کی ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper