ریاست

سنیل پانڈے کے رشتہ دار کے گھر پر این آئی اے کا چھاپہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-June-2019

پٹنہ: نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی (این آئی اے ) لکھنؤ کی ٹیم نے آج صبح تلاٹھ پیکس کے چیئرمین سیارام گائے کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کی۔ صبح 5 بجے سے 8 بجے تک ان کے پیرو واقع مکان پر چھاپہ ماری کی گئی اور پیرو واقع مکان کے بگل میں زیر تعمیر مکان کی بھی جانچ کی گئی۔ جانچ کے بعد مذکورہ ٹیم ان کے آبائی گاؤں تلاٹھ میں صبح 8 بجے سے ان کے گھرپر لگاتار چھاپہ ماری کررہی ہے۔ تلاٹھ پیکس کے چیئرمین سیا رام رائے سابق رکن اسمبلی اور لوجپا کے ریاستی ترجمان سنیل پانڈے کے پھوپھا ہیں۔ این آئی اے کے افسر نے پوچھنے پر بتایا کہ اس سلسلے میں وہ کچھ نہیں بتاپائیں گے۔ چھاپہ ماری کے دوران ایک اسلحہ این آئی اے کی ٹیم اپنے ساتھ لے کر نکلی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper