ریاست

شدت کی گرمی کے پیش نظر 22جون تک سبھی اسکول بند

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-June-2019

پٹنہ: بہار میں شدت کی گرمی اور گرم لہر سے ہورہے موت کے مدنظر محکمہ تعلیم نے بہار کے سبھی سرکاری اورامدادیافتہ اسکولوں کو 22جون تک کے لئے بند کردیاہے۔ اس سلسلہ میں سبھی ضلع ایجوکیشن افسران کو خط لکھ کر مطلع کردیاگیاہے۔ اطلاع کے مطابق بہار میں جھلسانے والی گرمی کا دوڑ چل رہاہے۔ راجدھانی پٹنہ سمیت بہار کے کئی علاقوں میں درجۂ حرارت 40 کے پار کرگیاہے۔ بہار میں پڑرہے گرمی کے مدنظر ریاست کے سبھی اسکولوں کو 22تک بند کرنے کے لئے محکمہ تعلیم نے حکم نامہ جاری کردیاہے۔ بہار ایجوکیشن پروجیکٹ کے ڈائریکٹر سنجے کمار سنگھ نے ریاست کے سبھی ڈی ایم اور ڈی ای او کو خط لکھ کر ہدایت جاری کردی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper