ہندستان ہندوستان

شہید جوان محمد جاوید کاجنازہ پٹنہ پہنچا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-June-2019

پٹنہ: جموکشمیر میں سیزفائرکی خلاف ورزی کے بعد ہوئی گولی باری میں شہید ہوئے جوان محمد جاوید علی کاجنازہ آج پٹنہ ایئر پورٹ لایاگیا ۔ جہاں شہید جوان محمد جاوید علی کو گارڈ آف آنر دیاگیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیرنندکشوریادو، داخلہ سکریٹری عامرسبحالی نے شہید جوان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ واضح ہو کہ جاوید علی بہار کے کھگڑیاکے ماڈرگاؤں کے رہنے والے تھے۔ جاوید جموکشمیر کے گنیڈیررجمنٹ کی 93بٹالین کے جوان تھے۔ عید میں چھٹی نہیں ملنے کی وجہ سے اپنے گھر نہیں آسکے تھے۔ گذشتہ سوموار کو محمدجاوید علی نے اپنے گھروالوں سے فون پر بات کی تھی۔ اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ وہ جلد ہی گھر آئیں گے۔ لیکن جیسے ہی محمد جاوید علی کے شہید ہونے کی خبر گاؤں کے لوگوں کو ملی تو پورے گاؤں میں ماتم چھاگیا۔ شہید جاوید کی حاملہ اہلیہ کا رورو کر براحال ہے۔ محمد جاوید نے سال 2010 میں انڈین آرمی میں جوائنٹ کیاتھا۔ ان کا تبادلہ کچھ دن پہلے ہی جمو کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں کیاگیاتھا۔ جہاں سیز فائرکی خلاف ورزی کے بعد ہوئی گولی باری میں جوان محمد جاوید شہید ہوگئے تھے۔

About the author

Taasir Newspaper