ریاست

ضلع افسر نے اے این ایم کوروٹا وائرس ویکسن کے متعلق دی ٹریننگ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-June-2019

بتیا،(انیس الوریٰ)،بگہا1سے دوسال ونوزائیدہ بچوں میں ہورہے دست کی بیماری کولے کر بگہا پی ایچ سی میں ضلع افسر ڈاکٹر کرن شنکر جھامیڈیکل افسر، ڈاکٹر ایس این مہتو کی قیادت میں روٹا وائرس ویکسین کی سبھی اے این ایم کو یک روزہ ٹریننگ دی گئی ۔ ٹریننگ کے دوران حلقہ میں نوزائیدہ بچوں میں دست کی بیماری کی جانکاری لینے اور ایسے مرض میں مبتلا خاندانوں تک روٹا ویکسین پہنچانے کی ہدایت دی گئی۔ انہوں نے بتایاکہ چھوٹے بچوں میں ہونے والی دست کی بیماری سے زیادہ تر بچے اس میں مبتلاہیں۔صاف صفائی نہیں کرنے سے یہ بیماری پھیلتی ہے۔ جس کے لئے بچوں کو روٹا ویکسن دینا ضروری ہے۔ انہوں نے موجود اے این ایم سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ آپ اپنے حلقہ میں جاکر لوگوں کوجانکاری دیں کہ گھروں کو صاف ستھرا رکھیں اور اپنے بچوں کو گندگی سے دور رکھیں۔ انہوں نےبتایاکہ گندہ پانی پینے ، گندہ کھانا کھانے اور گندے ہاتھ سے کھانے سے بھی یہ بیماری پھیلتی ہے۔ اگر صحیح وقت پر اس کا علاج نہیں کیاگیا تو یہ بیمار بچوں کی موت کی وجہ بن سکتی ہے۔ سبھی اے این ایم کو ہدایت دی گئی ہے کہ تغذیہ حلقہ کا دورہ کر اس مرض میں مبتلا بچوں تک روٹاویکسین ضرور پہنچائیں جو دست کی بیماری کو روکنے میں کارگر ہے۔ انہوں نے بتایاکہ یہ ویسے بچوں کو نہیں دیاجاسکتا جو شدید الرجی ریکشن سے متاثر ہوں۔ یابچوں کے پیٹ کا آپریشن ہوا ہو۔ موقع پر انچارج کے علاوہ منیجر وکاس کمار ، ڈبلو ایچ او مانیٹنگ سنجیوبنڈاری ڈبلو ایچ او ،ایس ایم او انکور راج، ڈاکٹر آرایس منا ، رنجن کمار، سمیت صحت ملازمین واے این ایم موجود رہیں۔

About the author

Taasir Newspaper