ریاست

عالمی مزدور ڈے کےموقع پرپربھات پھیری وریلی نکالی گئی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-June-2019

بتیا،(انیس الوریٰ)، بین الاقوامی اطفال مزدور ڈے پر یوگا پٹی بلاک حلقہ کے نول پور پنچایت واقع سنگ سیوک سموہ، سہایک اندھین کیندر، تاجرتربیت مرکز،سمودائے نگرانی کمیٹی، ممبروں کے ذریعہ منعقد پربھات پھیری وریلی پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ ریلی نول پور وارڈ 7سلائی تربیت مرکزسے ہائی اسکول نول پور بازار ہوتے ہوئے منی یادو مارکیٹ نول پور، واقع کمپیوٹر تربیت سنٹر، پہنچ کرایک اجلاس میں تبدیل ہوگئی۔ جہاں اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگرانی کمیٹی کے صدر شیو پوجن پرساد کشواہا نے بتایاکہ اطفال مزدوری ایک سماجی پاپ ہے۔ آج پوری دنیا اس برائی کو دور کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ لیکن پھربھی یہ سماجی برائی بنی ہوئی ہے۔ اگر وقت رہتے اطفال مزدوری کروانے والے ، امداد کرنے والے نہیں مانیں گے تو سمودائے نگرانی کمیٹی کے ذریعہ قانونی کارروائی کر قصوروارکوسخت سے سخت سزادلانے کا ہرممکن کوشش کرے گی۔ اس دوران سویتا کماری ، انتیماکماری، سندھوکماری، سجیت کمار، رادھا کماری،وغیرہ نے اپنے خطاب کے دوران بتایاکہ ہم اپنے ذات میں کسی بھی بچے کو اطفال مزدوری نہیں کرنے دیں گے۔ اور جو شخص زبردستی یاکسی بھی بچے سے اطفال مزدوری کرائے گاہم اس کی اطلاع مقامی تھانے یا چائیلڈ ہیلپ لائن کو دیتے ہوئے قانونی کارروائی کی پہل کر قصوار کو سزا دلانے کاکام کریں گے۔ وہیں موجودلوگوں نے حلف لیا کہ ہم ویسے ہوٹل دوکان ، کارخانے گیریج یادیگرکسی مقام پر اطفال مزدوری کرانے والے کو سخت سے سخت سزا دلوائیں گے۔ اس موقع پر تنظیم کے اچھے لال رام ، فراسس جیویر، رنجیت کمار، امیت کمار، سریتا کماری، ابھیناش وکٹر، وغیرہ اور بچے موجود رہے ۔

About the author

Taasir Newspaper