سیاست سیاست

عمران کامودی کومکتوب خوش آئندقدم: شاہ فیصل

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-June-2019

سری نگر، (یو این آئی) جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے سربراہ اور سابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو مذاکراتی عمل بحال کرنے کی تازہ اپیل کو خوش آئند قرار دیا ہے۔بتادیں کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے نام ایک مکتوب روانہ کیا ہے جس میں جنوبی کشمیر کے پائیدار امن و استحکام کے لئے اور ہمسائیگی میں امن و آشتی کے فروغ کے لئے مل جل کر کام کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ڈاکٹر شاہ فیصل نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان مل جل کر جنوبی ایشیا کے خوشحال اور پُر امن مستقبل کی تاریخ سر نو رقم کرسکتے ہیں۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘یہ ایک انتہائی حوصلہ بخش پیش رفت ہے، پاکستان کو اس سے قبل کبھی اس قدر آمادہ نہیں دیکھا گیا، پاکستانی وزیر اعظم کے اس دوستی کے آفر کو قبول کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم نریندر مودی اور عمران خان مل جل کر جنوبی ایشیا کے خوشحال اور پُرامن مستقبل کی تاریخ سر نو رقم کرسکتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دوبارہ بر سر اقتدار آنے کے بعد پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے یہ اول الذکر کے ساتھ دوسرا رابطہ ہے قبل ازیں عمران خان نے 2 جون کو وزیر اعظم نریندر مودی کو انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی تھی۔بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اپنے ہندوستانی ہم منصب ایس جے شنکر کے نام مکتوب روانہ کیا ہے جس میں مذاکراتی عمل کو بحال کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper