بہار

عید الفطر کا چاند نظر آیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-June-2019

پٹنہ(یو این آئی)مرکزی دارالقضا امارت شرعیہ بہار ،اڑیسہ و جھارکھنڈ، پھلواری شریف پٹنہ کی جانب سے پریس ریلیز کے مطابق مورخہ 4جون کو شوال المکرم کا چاند دیکھا گیا۔

ریلیز کے مطابق امارت شرعیہ کی میٹنگ کے بعد قاضی شریعت عبدالجلیل قاسمی نے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ امارت کی تمام شاخوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا مگر مطلع صاف نہ ہونے کی وجہ سے اکثر مقامات پر چاند نظر نہیں آیا لیکن کٹیہار، مظفرپور اور آسام اور جھارکھنڈ کے بعض علاقوں میں عام رویت ہوئی ہے جس کی تصدیق کر لی گئی ہے لہٰذا پانچ جون 2019 بروز بدھ عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔

About the author

Taasir Newspaper