دسترخوان

فالسے کا شربت بنانے کی ترکیب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-June-2019

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

اجزاء

فالسہ 1پاؤ

چینی حسب پسند

نمک حسب ذائقہ

تیار کرنے کی ترکیب

فالسے کو دھو کر ایک گلاس پانی کے ساتھ بلینڈر میں بلینڈ کرلیں ،پھر اسے چھلنی یا باریک رومال کی مدد سے اچھی طرح چھا ن لیں۔1کپ پانی میں حسب پسند چینی اور نمک حل کریں۔

چھنے ہوئے فالسے کے رس میں حسب ضرورت ٹھنڈا پانی اور چینی والا پانی شامل کرلیں ،پسند کریں تو ذراسی کالی مرچ بھی شامل کرلیں ۔

فالسے کو پانی کے ساتھ بلینڈ کرنے کے بعد چھان کر آئس کیوبز ڈالیں ،ٹھنڈا ٹھنڈا فالسے کا شربت تیار ہے۔

About the author

Taasir Newspaper