ریاست

فوریسٹ گارڈ عہدہ کے لئے امتحان سے قبل تیاریوں کا لیاجائزہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-June-2019

مدھوبنی،(کریم اللہ)، مسٹر درگانندجھا، انچارج ضلع مجسٹریٹ مدھوبنی کی صدارت میں منگل کو کلکٹریٹ واقع کانفرنس ہال میں سنٹرل سلیکشن کونسل(سپاہی بھرتی) کےذریعہ آب وہوا ،محکمہ جنگلات حکومت بہار کےذریعہ 902عہدوں کے لئے 16جون کو منعقد تحریری امتحان کی تیاری کا جائزہ ایک میٹنگ کا انعقاد کر لیاگیا۔ میٹنگ میں سپاہی بھرتی عہدوں کے لئے شائع ایڈکے سلسلے میں 16جون 2019 کوایک نشست میں امتحان دہندگان کا تحریری امتحان منعقد کئے جانے کی امیدہے۔ اس امتحان کے موقع پر ضلع مجسٹریٹ کو امتحان کنٹرولر اور درگانندجھا، ڈپٹی کلکٹر مدھوبنی کواسسٹنٹ کنٹرولر کے طور پر نام دیاگیاہے۔ امتحان کی پہلی نشست 10بجے سے 12بجے اور امیدواروں کیلئے رپورٹنگ ٹائم 9بجے صبح ہے۔ امتحان کے لئے ضلع میں 10مراکز بنائے گئے ہیں جس میں آرکے کالج ، ریجنل سکنڈری اسکول، جیوچ چوک مدھوبنی، انڈین پبلک اسکول، اسٹیڈیم روڈ مدھوبنی، پولس اسٹار، جیوچ چوک مدھوبنی، ایس این ایس ڈی این جی واٹسن پلس ٹو اسکول مدھوبنی، جے این کالج مدھوبنی، شیوگنگا گرلس پلس ٹوہائی اسکول مدھوبنی، متھلا ٹیچر ٹریننگ کالج بسوارا مدھوبنی، جی ایم ایس ایس ہائی اسکول مدھوبنی، ملت ٹیچر ٹریننگ کالج مدھوبنی کو مراکز بنایاگیاہے۔ امتحان کے دوران کسی بھی طرح کی بے ضابطگی یا بدعنوانی کرنے کےساتھ ساتھ محکمہ کے ذریعہ جاری ہدایت کے تحت امتحان کے کام میں ملوث پرنسپل اور بحال مجسٹریٹ وپولس افسر کوذمہ دار مانا جائے گا۔ اس امتحان کے لئے ضلع کنٹرول روم قائم کیاگیاہے۔ جس کاٹیلی فون نمبر 222201-06276 ہے۔ تمام افسران کوہدایت دی گئی ہے کہ امتحان کوبدعنوانی سے پاک ماحول میں اختتام کرائیں۔

About the author

Taasir Newspaper