ریاست

مجرمانہ واقعات پر قابوپانے کے لئے راجدھانی میں چیکنگ مہم

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-June-2019

پٹنہ: راجدھانی پٹنہ سمیت پوری ریاست میں بڑھتے کرائم اور وزیراعلیٰ کی پھٹکار کے بعد پولس انتظامیہ میں ہڑکمپ مچاہواہے۔ آج راجدھانی پٹنہ کی سڑک پر پولس کے سبھی اعلیٰ افسران اترے ہوئے ہیں۔ راجدھانی میں بڑے پیمانے پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔ ڈی آئی جی راجیش کمار خود کوتوالی تھانہ علاقے میں گاڑی کی چیکنگ کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ وہیں راجدھانی کے الگ الگ علاقوں میں بڑے پیمانے پر چیکنگ مہم چلائی جارہی ہے۔ واضح ہو کہ کل پٹنہ میں جرائم پیشوں نے ایک بڑے واقعہ کو انجام دیاتھا۔ جو رپس پور تھانہ علاقہ میں اے ڈی جی ہیڈکوارٹرکند کرشنن مجرمانہ معاملے کی تحقیقات کررہے تھے۔ محض تھانے سے 5قدم کی دوری پر جرائم پیشے جویلری کی دوکان میں لوٹ پاٹ کررہے تھے۔دن دہارے لوٹ کے اس واقعہ کےبعد پولس محکموں میں ہڑکمپ مچ گیاتھا۔ ایسا ماناجارہاہے کہ لوٹ کے اس واقعہ کے بعد پولس محکموں کے ذریعہ یہ قدم اٹھایاگیاہے۔ واضح ہو کہ وزیراعلیٰ نے میٹنگ کر پولس کو سخت حکم دیاتھا کہ ہمیں ہرحال میں رزلٹ چاہئے جرائم پر لگام کسنے کے لئے پولس افسربھی اپنے چیمبرسے باہر آکر فلڈ میں آکر کام کریں۔

About the author

Taasir Newspaper