سیاست سیاست

مرکزی سرکارکا منصوبہ رنگ لایاہے:رادھاموہن سنگھ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-June-2019

موتیہاری(محمداکرم) مرکزی انڈسٹری آف انڈل فشری ریسرچ انسٹی چیوٹ ،بارکپوراورکولکتہ نے بھارتی کونسل آف زرعی تحقیقات اورنیشنل ماہی گیری ڈویلپمنٹ بورڈکے تحت حیدرآبادکے زیرانتظام منعقددوروزہ فش ہائویسٹنگ میلہ کاافتتاح سابق مرکزی وزیرو موتیہاری ایم پی رادھاموہن سنگھ نے پتورا پنچایت کے تحت کرنیامن میں کیا۔اس موقع پرانہوںنے اپنے خطاب میں کہاکہ ماہی گیروں اورماہی گیری کی آمدنی دوگنی کرنے کے لئے بھارت سرکارکی کوشش اب رنگ لارہی ہے۔مشرقی چمپارن ضلع کے چارجھیلوں جسمیں کرریا،رولہی،سرسا،مجھریامیں ماہی گیری کوفروخت دینے کی وجہ سے ایک ہزارپریوارکوروزگارملنے کے ساتھ ان کی مالی حالت بہترہوئی ہے۔یہ منصوبہ بھارتی زرعی تحقیقات کے بیرکپورموجوداندرلینڈفشریزریسرچ کے سنیٹرل انسٹی چیوٹ کے تحت کیاجارہاہے اوراس منصوبہ کوچلانے کے لئے مالیاتی مددقومی ماہی گیری ترقیاتی بورڈحیدرآبادکے زریعے کیاجارہاہے۔غورطلب ہوکہ اس منصوبہ سے ڈیکہاکے ۲۵۰،سرساکے ۱۲۳،مجھریاکے ۱۲۰،رلہی کے ۹۰ اورکوٹھیاکے ۳۰۰ پریوارمستفیدہورہے ہیں۔اس موقع پرڈائریکٹرآئی سی اے آرڈاکٹربی کے داس،سکریڑی کسان کلب موتیہاری وضلع صدربھاجپاڈاکٹرلال بابوپرساد،سائنسداں آئی سی اے آر بیرکپورکولکتہ ڈاکٹرراجوبیٹھا،یوگیندرچودھری، نائب مکھیاپتورا لال بابو،لال بابوسہنی،کیدارسہنی سمیت بڑی تعدادمیں لوگ موجودتھے۔

About the author

Taasir Newspaper