ریاست

مرکزی وزیرصحت ہرش وردھن کل مظفرپور کا دورہ کریں گے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-June-2019

پٹنہ:چمکی بخار سے ہورہی بچوں کی موت اوراسپتالوں میں زیرعلاج بچوں کا جائزہ لینے کے لئے مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن کل یعنی اتوار کو مظفرپور جائیں گے۔ جناب ہرش وردھن کل صبح پونے آٹھ بجے کی فلائٹ سے پٹنہ پہنچیں گے ۔ اس کے بعد ساڑھے دس بجے مظفرپور کے لئے روانہ ہوں گے۔ اورقریب ڈیڑھ بجے پٹنہ لوٹیں گے۔مرکزی وزیرحکومت بہار کے افسران کے ساتھ میٹنگ بھی کریں گے۔ واضح ہو کہ چمکی بخار کے چلتے 12دنوں میں تقریبا 71بچوں کی موت ہوچکی ہے۔ مظفرپور ویشالی شیوہراورمغربی چمپارن سمیت 12ضلعوں میں بچوں کی اس بیماری سے متاثرہونے کا امکان ہے۔ چمکی بخار سے متاثرہ بچوں کے مناسب علاج کے لئے حکومت بہار اور مرکزی حکومت مل کرر کام کرہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper