سیاست سیاست

معصوم بچیوں کی حفاظت ایک سنگین مسئلہ بنتاجارہا ہے :سنجئے سنگھ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-June-2019

پٹنہ (اسٹاف رپوٹر)عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور رکن راجیہ سبھا سنجئے سنگھ نے کہا ہے کہ پورے ملک میں معصوم بچیوں کی حفاظت ایک سنگین مسئلہ بنتا جارہا ہے آج پٹنہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی گڑھ میں تین سال کی بچی کا بہیمانہ قتل کردیا گیا۔اتر پردیش کے ہی ہمیر پور میں 11سال کی بچی کے ساتھ آبرو ریزی کے بعد قتل کردیا گیا ۔میرٹھ میں 9سال کے بچی کے ساتھ آبروریزی کی گئی اور اسے قتل کردیا گیا ۔مدھیہ پردیش کی مسائل پیش کرتے ہوئے سنجئے سنگھ نے کہاکہ 11سال کی بچی کے ساتھ آبروریزی کا معاملہ سامنےآنے کے بعد متاثرہ بچی کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں معصوم بچیوں کے ساتھ آبروریزی اور اس کے قتل کے واقعہ میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہاہے ایسے معاملے میں فاسٹ ٹریک کورٹ بناکر چھ ماہ میں جرائم پیشوں کو پھانسی کی سزا دینی چاہیے تبھی ایسے مجرمانہ واقعات پر قابو پایاجاسکتا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper