ریاست

منوج مہتوکی قیادت میں ایس ڈی اوکو عرضداشت سونپی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-June-2019

پٹنہ سیٹی(ذوالقرنین)،سماجی کارکن اور ریاستی کانگریس لیڈر منوج مہتو کی قیادت میں ایس ڈی او پٹنہ سیٹی کوعرضداشت پیش کیاگیا۔ جس میں منوج مہتونے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ گذشتہ چار ماہ قبل وارڈ نمبر 69 میں پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ دلت لوگوں کے مکان کو توڑ ا گیا۔ یہ سب دلت فیملی تقریبا 50سالوں سے یہاں رہ رہے تھے اور ان لوگوں کے پاس رہنے کے لئے کوئی دیگر زمین نہیں ہے۔ مکان ٹوٹنے کے بعد تمام دلت خاندان آسمان کے نیچے اپنی زندگی بسر کرنے کو مجبور ہیں۔ اور برسات بھی آنے والی ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مکان بناکر دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper