ریاست

میناٹانڈ بلاک احاطہ میں لوگوں نے پانی میں کھڑے ہوکر فارم جمع کروایا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-June-2019

بتیا،(انیس الوریٰ)،مینا ٹانڈ بلاک احاطہ میں لگا پانی آرٹی پی ایس درخواست دہندوں نے پانی میں  کھڑے ہوکر اپنا فارم جمع کروایا۔ اس پانی میں کھڑے لوگوں کو کہنا ہے کہ ہم لوگوں نے بی ڈی او سے کہا تو انہوں نے کہا کہ یہ ہماری پریشانی نہیں ہے۔ آپ لوگ سی او سے بات کریں۔ اور سی او دفترسے غائب ملے۔ کہتے ہیں کہ ڈوبتے کو تنکے کا سہارا، سبھی درخواست دہندگان مشتعل ہوکر آرٹی پی ایس کاؤنٹر پر اپنا کاسٹ ، انکم، اور ریسڈینسیل کے درخواست جمع کرانے کے لئے کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اورپانی میں کھڑا ہوکر اپنے کام کو پورا کیا۔ بلاک احاطہ میں جتنے بھی مسائل ہیں اس معاملے کو لے کر انتظامیہ نے خاموشی اختیار کرلیا ہے۔ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ عام عوام کے اس پریشانی پر بلاک انتظامیہ کی کب نیند کھلتی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper