فن فنکار

پسندیدہ فلمیں کرنے کی وجہ سے انڈسٹری میں ٹکا ہوا ہوں: شاہد کپور

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-June-2019

ممبئی(ایجنسی )شاہد کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ فلمیں کرنے کی وجہ سے ہی انڈسٹری میں ٹکے ہوئے ہیں۔ شاہد کپور کو فلم انڈسٹری میں تقریباً ڈیڑھ دہائی ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا کہ وہ فلم انڈسٹری میں اب تک اس وجہ سے ٹکے ہوئے ہیں کہ وہ کسی بھی فلم ، کہانی اور کردار کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرتےہیں۔شاہد ان دنوں اپنی آنے والی فلم کبیر سنگھ کے پرموشن میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ فلموں کے معاملے میں صحیح غلط جیسا کچھ نہیں ہوتا۔ بہت سارے ہیرو ایسے ہیں جن کی سال میں ایک یا دو ہی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں۔ ہر اداکار کی اپنی ایک سوچ ہوتی ہے۔ میں بھی پسندیدہ فلمیں کرنے کو ہی ترجیح دیتا ہوں۔ اسی لئے میں ابھی تک فلم انڈسٹری میں ٹکا ہوا ہوں۔اپنی آنے والی فلم کبیر سنگھ کے بارے میں شاہد کپور نے بتایا کہ یہ فلم ساؤتھ کی سپر ہٹ فلم ارجن ریڈی کی طرح ہی ہے ۔ بس اس فلم میں کبیر سنگھ دہلی کا ہے۔ یہ فلم 21 جون کو ریلیز ہورہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper