کھیل

پہلی جیت کے لئے اتریں گے جنوبی افریقہ وافغانستان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-June-2019

کارڈف، (یو این آئی ) پوائنٹس ٹیبل میں نچلے پائیدان پر چل رہی جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہفتہ کو اپنے مقابلہ میں پہلی جیت درج کرنے کے ارادے سے اتریں گي۔جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی سطح پر افغانستان سے کوئی مقابلہ نہیں کھیلا ہے اور یہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا مقابلہ ہوگا۔ یہ دلچسپ ہے کہ دونوں کے درمیان پہلے مقابلہ کا موقع عالمی کپ میں آیا ہے جہاں جنوبی افریقہ مدمقابل ہے لیکن افغانستان کے پاس بھی تاریخ بنانے کا موقع ہے۔انگلینڈ میں اس وقت پر جیسے موسم کی مار چل رہی ہے اور اب تک چار میچ منسوخ ہو چکے ہیں، ایسے میں یہاں سے ہر مقابلہ ہر ٹیم کے لئے اہم ہوتا چلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم چار میچوں میں تین میچ ہار کر ایک پوائنٹس کے ساتھ نویں مقام پر ہے جبکہ افغانستان اپنے تینوں میچ ہار کر اکاؤنٹ نہیں کھول پائی ہے۔جنوبی افریقہ کا اپنے اوپر کی پانچ ٹیموں سے پوائنٹس کا زیادہ بڑا فاصلہ نہیں ہے اور ایک عدد جیت اسے مہم میں پٹری پر واپس لا سکتی ہے۔ اگرچہ جنوبی افریقہ کو سیمی فائنل کی توقعات کے لئے اپنے اگلے تمام پانچ میچ جیتنے ہیں اور یہ بھی امید کرنی ہے کہ بارش کی وجہ سے اس کا کوئی میچ منسوخ نہ ہو ۔افغانستان کی بھی پوزیشن جنوبی افریقہ جیسی ہی ہے۔ اس نے تینوں میچ گنوا دیے ہیں اور اسے اپنی توقعات برقرار رکھنے کے لئے اگلے چھ میچ جیتنے ہیں جو کہ بہت مشکل کام ہے۔ لیکن افغانستان دوسری ٹیموں کا حساب کتاب بگاڑ سکتی ہے۔ افغانستان نے کافی امیدیں روشن کی تھیں لیکن تجربہ کی کمی کی وجہ سے اس کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔ افغانستان کو خاص طور پر اپنی بیٹنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔جنوبی افریقہ کا آغاز اس ٹورنامنٹ میں اچھی نہیں رہا اور اسے اپنے پہلے مقابلے میں میزبان انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے بھی بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے اسے پٹخنی دی تھی۔ عالمی کپ میں اس کا تیسرا مقابلہ ہندستان سے تھا جہاں بھی اسے منہ کی کھانی پڑی تھی۔2015 کے پچھلے ورژن کے سیمي فائنلسٹ جنوبی افریقہ کا چوتھا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے تھا جو بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹس شئیر کرنے پڑے تھے جس کی بدولت اس کا ٹورنامنٹ میں اکاؤنٹ کھل پایا۔جنوبی افریقہ کے پاس کل کے مقابلے میں دو پوائنٹس حاصل کرنے کا شاندار موقع ہے لیکن اس کے لئے اسے اپنی کارکردگی میں قابل ذکر سدھار کرنا ہوگا اور افغانستان سے الٹ پھیر کے خدشہ سے بھی ہوشیار رہنا ہوگا۔

About the author

Taasir Newspaper