ہندستان ہندوستان

کانکی نارہ علاقے میں تشدد جاری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-June-2019

کولکاتہ(محمد نعیم) شمالی چوبیس پرگنہ کا علاقہ کانکی نارہ میں تشدد ابھی تک جاری ہے جو کسی طرح سے تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور لوگ خوف و ہراس کے سائے میں سانس لے رہے ہیں ، گزرے روز سوموار کی نصف شب کو ہوئے بم دھماکوں میں دو لوگوں کے مارے جانے کی خبر ملی ہے جبکہ دیگر چار لوگ شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ چند انجان لوگوں نے جائے مقام پر کروڈ بم سے حملہ کیا ِ دھماکے کی اطلاع پاتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور حالات کو قابو میں کیا ِ پولیس واردات کے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ، واضح رہے کہ بھاٹ پاڑہ حلقہ میں لوک سبھا انتخابات کے دوران سے کانکی نارہ میں تشدد جاری ہے حالانکہ بی جے پی اور ترنمول کانگریس کارکنان کے درمیان ٹکراؤ کی وجہ سے تشدد کی واقعات رونما ہوئے تھے لیکن کچھ سیاسی بازیگروں نے اسے فرقہ وارانہ تشدد میں تبدیل کردیا ِ

About the author

Taasir Newspaper