سیاست سیاست

کانگریس ضلع صدور کی میٹنگ میں ہنگامہ، پارلیمانی انتخاب میں ہار کو لے کر الزامات کی بھر مار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-June-2019

پٹنہ() پٹنہ ریاستی کانگریس دفتر صداقت آشرم میں پارلیمانی انتخاب میں ہوئی شکست کو لے کر غور خوض کیلئے بلائی گئی ضلع صدور کی میٹنگ میں شکست پر ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔ ریاستی صدر مدن موہن جھا کی قیادت میں چل رہی اس میٹنگ میں شکست کو لے کر ایک دوسرے پر الزام در الزام کا دور جاری ہے۔ کانگریس ایم پی اور انتخابی مہم کمیٹی کے صدر اکھلیش سنگھ نے دربھنگہ سیٹ کانگریس کو نہ ملنے کو لے کر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متھلانچل کی سیٹ ہماری جیتی ہوئی سیٹ تھی اگر کیرتی آزاد کو یہ سیٹ ملتی تو جیت ہوتی۔ وہیں ضلع صدور کی طرف سے شکست کی وجہ امیدواروں کے انتخاب کو لے کر اٹھایا گیا ہے۔ ضلع صدور کا کہنا ہے کہ پہلے تو قومی پارٹی ہو نے کے با وجود محض9 سیٹ دی گئی جو کسی بھی طرح قابل قدر نہیں تھا۔ وہیں سیٹوں کی تقسیم میں بھی کھیل کیا گیا، کانگریس کی حالت جہاں جہاں اچھی تھی اور وہاں سے جیت ہو سکتی ہے اسے عظیم اتحاد میں شامل چھوٹی چھوٹی پارٹیوں کو دے دیا گیا۔ وہیں میٹنگ میں راجد کے ساتھ اتحاد کو لے کر سوال کھڑے کئے جا نے کی بات سامنے آرہی ہے۔ لیڈران اور کارکنان کے ذریعہ راجد کے اندر مچی افرا تفری سے کانگریس کو نقصان ہو نے کی بات کی جا رہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper