سیاست سیاست

کماراسوامی کابی جے پی لیڈروں کو چیلنج، کہا کسی بھی معاملے پر بحث کو تیار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-June-2019

بنگلور،(ایجنسی): وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی نے اتوار کو ریاستی بی جے پی لیڈروں کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی معاملے پر بحث کے لئے تیار ہیں۔کماراسوامی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بی جے پی کا دن رات چل رہی مخالفت ان کے نوٹس میں آیا ہے۔ وہ کسی بھی معاملے پر بحث کے لئے تیار ہیں۔قابل ذکر ہے کہ بی جے پی جندل اسٹیل کوزمین دیئے جانے کو لے کر حکومت پر تنقید کر رہی ہے اور پارٹی حکومت کے اس قدم کے خلاف جمعہ سے احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہے۔ بی جے پی نے اتوار کو وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی کے سرکاری رہائش گاہ کا محاصرے کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔اس سے پہلے ریاستی بی جے پی سربراہ بی ایس یدی یورپا، سابق نائب وزیر اعلیٰ آر اشوک سمیت پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے آنند راؤ سرکل واقع مظاہرہ کی جگہ پر رات گزار کر احتجاج کیا۔ احتجاج ہفتہ کو بھی جاری رہا جو اتوار کو تیسرے دن میں داخل ہو گیا ہے۔ بی جے پی نے حکمران کانگریس جے ڈی ایس اتحاد پر 3667 ایکڑ زمین جندل اسٹیل کمپنی کو فروخت کے معاملے میں رشوت لینے کا الزام لگایا ہے۔ پارٹی نے حکومت پر اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لینے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہونے پر پوری ریاست میں دھرنا مظاہرہ کیا جائے گا۔ کانگریس لیڈر ایچ کے پاٹل نے بھی حکومت کے اس قدم کی مخالفت کی ہے۔ پاٹل نے اس سلسلے میں ریاستی حکومت کو کئی خط لکھے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper