سیاست سیاست

کیجریوال کے دعوے بے بنیاد، آیوشمان یوجنا نافذ کریں

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-June-2019

نئی دہلی، (یو این آئی) وزیرصحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کے آیوشمان بھارت یوجنا نافذ نہیں کرنے سے متعلق بیان پرغصہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ہیلتھ اسکیموں کے تعلق سے وزیراعلی کے دعوے بے بنیاد ہیں اس لئے انہیں پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا(پی ایم جے وائی) نافذ کرنی چاہئے۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے سنیچر کو اس سلسلہ میں مسٹر کیجریوال کو خط لکھ کر کہاکہ انہوں نے پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا(پی ایم جے وائی) کے بارے میں جو بیان دیا ہے اس سے یہی لگتا ہے کہ وزیراعلی کو دہلی کے عوام کی فکر نہیں ہے۔ مسٹر کیجریوال دہلی حکومت کی صحت سے متعلق جن اسکیموں کو بہتر بتاکر مفت فراہم کرانے کا دعوی کرکے آیوشمان بھارت یوجنا کو مسترد کررہے ہیں وہ تمام یوجنائیں کام نہیں کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت نے ایک برس پہلے یونیورسل کوریج ہیلتھ اسکیم کا اعلان کیا تھا ۔

About the author

Taasir Newspaper