ریاست

گریمادیوی نے وارڈنمبر20میں نالے کی صفائی کروائی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-June-2019

بتیا،(انیس الوریٰ)، بتیاکے لوجپا ضلع صدر روندر کمار ٹھاکر کے مین نالے کے جام کی میئر سے شکایت کو لے کر میئر کے ذریعہ گذشتہ 3دنوں سے وارڈ نمبر 20کے نالے کی صفائی شروع کرادی گئی ہے۔ سوموار کو میئر گریمادیوی شکاریا کے ذریعہ وارڈ نمبر 20میں راج ڈیوری پانی ٹنکی کے پیچھے مین نالے کے جانچ کے دوران بتایاگیاکہ برسات میں نالوں کے اوور فلو ہونے سےشہر میں جو آبی جماؤ ہوتاہے اس کی خاص وجہ مین نالے پر بسے لوگوں کے ذریعہ اس کے فلینک کا تجاوزات کرنا ہے۔ فلینک کے تجاوزات کرنے کی وجہ سے نالے کی صفائی میں دشواری پیش ہوتی ہے۔ میئر نے اس نالے کے جانچ کے دوران یہ بھی بتایاکہ ابھی بھی کافی لوگوں نے اپنے گھروں میں بیت الخلاء کی ٹنکی نہیں بناکر اپنے گھر کے بیت الخلاء کو ڈائریک نالے میں نکال رہے ہیں۔ میئرنے غلیظ سے بھرے نالے صفائی کاکام کررہے مزدوروں کو مبارکباد دیا۔ اور اس طرح کے کام کررہے لوگوں کونوٹس کر قانونی کارروائی کرنےکی ہدایت دی گئی۔

About the author

Taasir Newspaper