دسترخوان

گلا ب جامن بنانے کی ترکیب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-June-2019

تیاری کا مکمل وقت

10 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

2 افراد

 اجزاء

پاؤڈر کا دودھ ایک کپ

 میدہ ایک کھانے کا چمچ

 بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

 انڈا ایک عدد

 الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

 چینی ڈیڑھ کپ

 پانی دوکپ

 تیل ایک چائے کا چمچہ

 پستہ گارنشنگ کے لئے (کٹا ہو

 چاندی کا ورق سجاوٹ کے لیے

 گھی فرائی کرنے کے لیے

تیار کرنے کی ترکیب

شیرے کے لیے

ایک پین میں دوکپ پانی اور چینی ڈال کر شیرہ بنانے کے لیے چولہے پر رکھ دیں۔پھر کچھ دیر پکنے کے بعد اس میں الائچی پاؤڈر شامل کردیں۔

گلاب جامن کے لیے

ایک پیالے میں دودھ پاؤڈر ،بیکنگ پاؤڈر،میدہ،انڈا تھوڑا سا پانی اور گھی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں ۔اب اس مکسچر کے ایک سائز کے چھوٹے چھوٹے گول بالز(پیٹرے)بنالیں۔

ایک فرائنگ پین میں گھی کو گرم کرلیں۔ اب اس میں بالز ڈال کر ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں۔

جب ان کا رنگ براون ہوجائے تو پین سے نکال کر شیرے میں ڈال دیں۔

مزے دار گلاب جامن تیارہیں ۔پستہ اور چاندی کے ورق سے گارنش کرکے سروکریں۔

About the author

Taasir Newspaper