ہندستان ہندوستان

ہیمامالنی کے ایم پی فنڈ سے 35 کالونیوں کے عوامی رابطہ سڑک کا افتتاح

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-June-2019

متھورا(اقرار علی) متھورا ضلع کی ایم پی مشہور اداکارہ ہیمامالنی کے ایم پی فنڈ سے 35 سے زیادہ کالونیوں کے عوامی رابطہ سڑک نٹور نگر سے دھولی پیائو سڑک کا افتتاح آج چھاونی پریشد کے سابق وائس چیئر مین اور برج پریس کلب صدر کمل کانت اپمنیوں ایڈوکٹ اور پارشد وینود بھاردواج نے کیا۔اس موقع پر لوگوں نے ایم پی ہیمامالنی اور انکے ایم پی ترجمان جناردھن شرما کی اس سڑک کو بنائے جانے پر کافی تعریف کی ۔ سینئر بھاجپا لیڈر و ریلوے کمیٹی کے ممبر انیل مالویئے ، بھاجپا برج حلقہ کے لیڈر ڈاکٹر ڈی این گوتم، متھورا پرساد اگروال، سابق پارشد یوگیش پچوری، ڈاکٹر موکیش شرما، چھودھری سوریندر سنگھ، موکیش تیواری وغیرہ خاص طور پر موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper