کھیل

یووی ہمیشہ سچے چمپئن رہے: سچن

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-June-2019

ممبئی،(یو این آئی) بھارت رتن سچن تندولکر، کپتان وراٹ کوہلی، ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور دیگر سابق اور موجودہ ہندوستانی کھلاڑیوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر نے والے کرکٹر یوراج سنگھ کو اپنی نیک خواہشات دی ہیں۔سچن نے ٹویٹ کر کے کہاکہ آپ کا کیریئر بہت شاندار رہا یووی۔جب بھی ٹیم کو ضرورت تھی آپ نے ہمیشہ سچے چمپئن کی طرح ٹیم کی مدد کی ہے۔اپنے کیریئر میں اور میدان کے باہر آپ کی زندگی میں جو بھی اتار چڑھاو آئے اس کا آپ نے بہادری سے سامنا کیا ہے۔آپ کو دوسری اننگز کے لئے نیک خواہشات اور آپ نے کرکٹ کے لئے جو بھی کیا اس کے لئے آپ کا شکریہ۔”ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ نے کہاکہ ملک کے لئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور آپ کے بہترین کیریئر کے لئے نیک خواہشات یووی پا جی ۔ آپ نے ہمیں کئی یادگار لمحے دیے اور میچ جتائے۔

About the author

Taasir Newspaper