ہندستان ہندوستان

یوپی بارکونسل صدر درویش سنگھ کا ایسوسی ایٹ نے کیا گولی مارکر قتل

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-June-2019

آگرہ ، تاج نگری کی ایڈوکیٹ درویش سنگھ یوپی بار کونسل کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوئی تھی، وہ بدھ کی صبح آگرہ پہنچی ،شہر کے تمام ایڈوکیٹ نے دیوالی احاطے میں اُن کا خیر مقدم کیا ،اس کے بعد وہ سینئر ایڈوکیٹ اروند کمار مشرا کے چیمبر میں بیٹی ہوئی تھی ، اُسی وقت ان کو ایسوسی ایٹ ایڈو کیٹ منیش شرما یوپی بار کونسل صدر کے درونش سنگھ کے قریب پہنچا اُور اپنی لائسنسی ریوالور سے درویش پر کئی فائرکیئے ، درویش موقع پر ہی گر گئی ، اس کے بعد منیش نے خد کو بھی گولی مار لی ، درویش سنگھ کو نازک حالت میں پشپانجلی اسپتال میں داخل کروایا گیا، منیش کو بھی اسی اسپتال میں داخل کروایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے درویش کو مردہ قرار دیا ، منیش کو اُس کے اہل خانہ رینبو اسپتال لے گئے ، جہاں وہ ذندگی اُور موت کی جنگ لڈ رہا ہے، موجو دلوگوں کے مطابق یوپی بار کونسل کی صدر درویش سنگھ کو تین گولی لگی تھی ، اس میں سے ایک گولی سر میں اُور ایک گولی سینے میں لگی تھی ، واضح ہوکہ پریاگ راج میں ۹ جوں ۲۰۱۹ کو بار کونسل بلڈنگ میں انتخابات منعقد ہوئے تھے، صدر عہدے کے لئے آگرہ کی ایڈوکیٹ دویش اُور ہری شنکر سنگھ کو ۱۲ ۔۱۲ برابر ووٹ حاصل ہوئے تھے، برابر ووٹ کی بنیار پر دونوں کو ۶ ، ۶ ماہ کیلئے صدر کے عہدے پر منتخب کیا گیا تھا ، روایت اور رضامندی کی بنیاد پر درویش سنگھ پہلے ۶ ماہ اُور ہری شنکر سنگھ باقی چھ ماہ کے لئے صدرمنتخب ہوئے ۔واضح ہوکہ درویش سنگھ ضلع ایٹہ کی رہائشی تھی، آگرہ کالج سے ایل ایل بی اُور ایل ایل ایم کیا ، سال ۲۰۰۴ سے دیوانی میں پریکٹس کر رہی تھی ، سال ۲۰۱۷ میں درویش یوپی بار کونسل کی ایگزیکٹو صدر رہ چکی ہیں، اس سال کی انتخابات میں درویش سنگھ کو یوپی بار کونسل کا صدر منتخب کیا گیا۔سینئر ایڈوکیٹ امیر احمد نے کہا آگرہ شہر کے لئے کچھ روز قبل ایک خبر حاصل ہوئی تھی کہ ہمارے درمیان کی ساتھی یوپی بارکونسل کی صدر منتخب ہوئی ، اسی خشی سے ہم باہرنکل نہیں پائے تھے، آج ان کی قتل کی خبر سنی ، قتل کرنے والا کوئی اُور نہیں اُن کا ایسوسی ایٹ منیش شرما جس پر اُن کو سب سے ذیادہ یقین تھا،اس بات پر یقین نہیں ہوتا، درویش بہت نیک دل کی شخصیت تھی، میں اپنی جانب سے اُن کو خیراج عقید ت پیش کرتا ہوں۔

About the author

Taasir Newspaper