اسمتھ نے کی وراٹ کی تعریف، بولے شائقین کی ہوٹنگ کو روک کر کیا قابل ستائش کام

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-June-2019

لندن،( آئی این ایس انڈیا ) آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیوا سمتھ نے ہندوستان کے خلاف 9جون کو عالمی کپ کے مقابلے کے دوران ان کے خلاف ہوٹنگ کر رہے ناظرین سے ایسا نہ کرنے کی وراٹ کوہلی کی اپیل کو قابل ستائش کام قرار دیا۔جنوبی افریقہ میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کے متنازعہ معاملے کی وجہ سے ایک سال کی پابندی کا سامنا کے بعد واپسی کرنے والے اسمتھ کو متاثر کن کارکردگی کے باوجود انگلینڈ کے ہر میدان پر ناظرین کے ہوٹنگ کا شکار بننا پڑ رہا ہے۔ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان اتوار کو بھی شائقین نے اسمتھ پر طنزکسا اور انہیں دھوکے باز کہا۔اس وقت آسٹریلیائی ٹیم فیلڈنگ کر رہی تھی۔کوہلی نے ناظرین کو ایسا کرنے سے روکا اور ان کی بلے بازی کا لطف اٹھانے کو کہا۔ہندوستان نے یہ میچ 36 رنز سے جیتا تھا۔ہندوستانی شائقین نے ا سمتھ کے میدان پر آتے ہی ’دھوکے بازکہنا شروع کر دیا۔حالانکہ یہ دیکھنا اچھا لگتا کہ ہندوستان کی بلے بازی کے دوران ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے اسمتھ کا دفاع کیا۔ہاردک پنڈیا کے آؤٹ ہوکر باہر جانے کے دوران اسمتھ جب تھرڈ مین پر جانے لگے تو ناظرین نے ہوٹنگ شروع کر دی۔