اقلیتوں کیلئے فلاحی منصوبہ مودی کی بڑی کامیابی ہوگی : سلمیٰ انصاری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-June-2019

علی گڑھ (ایجنسی): سابق نائب صدر جمہوریہ ہند محمد حامد انصاری کی اہلیہ سلمیٰ انصاری نینریندر مودی حکومت کے اقلیتوں کے تئیں کئے جانے والے فیصلوں پر کہاکہ اگر سنجیدگی سے اور سوچ سمجھ کر یہ کام کئے جائیں گے تو بہت اچھا ہوگا اور نریندر مودی کی یہ بڑی کامیابی ہوگی۔مسز سلمی انصاری علی گڑھ میں ایک جلسہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے روبرو تھیں۔انھوں نے کہا کہ آج مدرسوں کو صرف دہشت گردی کا اڈا سمجھا جانے لگا ہے اس تاریکی سے مدرسہ کو نکا ل کر اگر یہ حکومت سامنے لاتی ہے، ایسے مدرسوں کو جو خالص ہندوستانی ہیں جہاں سبھی طرح کی تعلیم فراہم کی جاتی ہے وہ بہتر اقدام ہوگا۔انھوں نے کہا کہ متعدد طریقہ سے ان اسکیموں کو انجام دیا اور سیاسی ایجنڈا نہیں بنایا تو بہت ممکن ہے کہ مسلمان بھارتیہ جنتا پارٹی کے قریب آجائیں۔انھوں کہا کہ یہ سب حقیقی تعلیم کے فروغ کے لئے کیا جارہا ہے تو یہ بہت اچھا قدم ہے اور ہم سبھی کواسکا استقبال کرنا چاہیے کہ ایک ہی مقام پرآکر سبھی اسکول ، پاٹھ شالائیں اور مدرسہ کھڑے ہوجائیں گے تو ہندوستان کمزور نہیں مضبوط ہوگاکیونکہ کمزور ی وہاں ہوتی ہے جہاں آپس مین نفاق ہوتا ہے۔ جب آپس میں دوسری محبت ہوگی پیار ہوگا تو ہمیں کوئی بھی ہلا نہیں سکتا۔انھوں نے کہا کہ کوئی بھی مذہب غلط تعلیم نہیں دیتا اور پوری کائنات کا مرکز محبت پر منحصر ہے۔سلمی انصاری نے کہا کہ مدرسہ کے معنی صرف پاٹھشالہ اور اسکول کے ہیں لیک نہم نے مدرسہ کودوسری نظر سے دیکھنا شروع کردیا۔ماضی میں جو خیال تھا کہ مدرسہ میں صرف مولوی بنتے ہیں جو بڑی حد تک صحیح بھی تھا،آج نئے ہندوستان میں نئی فکر کے ساتھ اگر ہم چلیں تو یقینا تعلیم کے میدان میں بڑا انقلا ب پیدا ہوگاجو بچوں کے لئے بھی مفید ثابت ہوگی ،انھوںنے کہاکہ مودی حکومت اگر صاف دلی اور نیک نیتی سے کام کرتی ہے تو یہ بہت بڑا کام ہوگا اور آپسی نفرتیںاور گندگی پیدا ہوئی ہے وہ بھی ختم ہوجائیگی۔سلمیٰ انصاری را م مندر کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پر انھوں نے کہاکہ رام مندران لوگوں کے پرسنل ایشو ہے اگر وہ بنانا چاہتے ہیں تو بنائیں ،ان لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ رام مندر بننا ضروری ہے تو ضرور بنائیں یہ انکے دلوں کے جذبات ہیں انھیں بھگوان رام سے محبت اور عقیدت ہے اگر وہ چاہتے ہیں کہ وہ اس محبت کو اسی طرح سے ظاہر کریں تو کریں۔