آئندہ اسمبلی الیکشن کے تئیں بہار اقلیتی سیل کی میٹنگ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-June-2019

سیتامڑھی (نمائندہ)آج پٹنہ کے بھاجپا دفترکے کیلاش پتی مشراکانفرنس ہال میں آئندہ اسمبلی الیکشن کولے کر بہار اقلیتی سیل کی میٹنگ ہوئی ۔ جس کااہم موضوع رکنیت مہم چلانے پربات چیت ہوئی ۔ میٹنگ کی صدارت نریندر ناتھ ،شیونرائن وبھاجپا اقلیتی سیل کے ریاستی صدر طفیل خان قادری نے کی ۔ اس موقع پربھاجپا اقلیتی سیل بہار کے تمام افسران وممبر ان شامل ہوئے۔ اس میٹنگ میں اقلیتی طبقہ کو بھاجپا کے تئیں بیدار کرنے کو لے کر ہر طرح کے مسائلوں کو دیکھتے ہوئے ان کی نمائندگی کی بات کہی گئی ۔ اس موقع پرمنی خاتون بطور ریاستی سکریٹری و ضلع انچارج سیتامڑھی ناگیندر جی ، شیونرائن ، طفیل قادری سے اقلیتی سیل کے مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ ابھی بھی سیتامڑھی ضلع میں اقلیتی سیل ضلع سطح پرکوئی ٹیم تشکیل نہیں کی گئی ہے ۔ نہ کسی افسر کی بحالی کی گئی ہے۔ جبکہ سیتامڑھی ضلع میں ہمیشہ سے انتخاب مسلم ذات کی اہم کردار رہتی ہے ۔ گزشتہ انتخاب کے بہ نسبت اس پارلیمانی انتخاب میں مسلم ووٹروں کارول رہاہے ۔