آئی سی سی کا ’ ہیوی ویٹ بیلز‘ کو بدلنے سے انکار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-June-2019

لندن،(ایجنسی )آئی سی سی نے ’ہیوی ویٹ بیلز‘ کو تبدیل کرنے سے صاف انکار کردیا۔ورلڈ کپ میں بھاری بھرکم بیلز کی وجہ سے تنازع جنم لینے لگا ہے، اب تک 5 سے زائد مرتبہ گیند اسٹمپس پر لگنے کے باوجود بیلز نہ گرنے کے واقعات رونما ہوچکے جس کی وجہ سے بولنگ ٹیم کو اہم مواقع پر شدید مایوسی کا بھی سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے میگا ایونٹ میں شریک اسٹار پلیئرز نے بھی آئی سی سی سے اس مسئلے کا حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اسے نظر انداز کرتے ہوئے بیلز میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کا امکان رد کردیا ہے۔اتوار کو کھیلے گئے میچ میں ڈیوڈ وارنر ان سائیڈ ایج کے باوجود بیلز نہ گرنے کی وجہ سے میدان بدر ہونے سے محفوظ رہے تھے۔