ایسٹ سنٹرل ریل ہیڈکوارٹرمیںپنشن میلہ کاانعقاد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-June-2019

حاجی پور(پریس ریلیز) ایسٹ سنٹرل ریل ہیڈ کوارٹر حاجی پور میں پنشن میلہ کاانعقاد کیا گیا۔ پنشن سے متعلق شکایت کے ازالہ کےلئے پنشن یافتگان کو اس میلے کے انعقاد کی قبل میں اخبارودیگر توسط سے دے دی گئی تھی ۔ میلے میں پنشن یافتگان کو شکایت درج کرانے کا اسکیم رکھا گیاتھا۔ اس کے ساتھ ہی شکایتوں کو وہاٹس اپ کے توسط سے بھی درج کرانے کی سہولت رکھی گئی تھی ۔ پنشن میلہ کاانعقاد حاجی پور ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ہی پانچوں ڈویژنوں اور سبھی یونٹوں میں بھی کیاگیا تھا۔ جس میں کافی تعدادمیں پنشن یافتگان نے شکایت درج کرائی اور ان کافوراً حل کیاگیا۔