ایوان نئی شروعات کرے ، نامنظور بلوں پر بھی غور وخوض ہو:نائیڈو

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-June-2019

نئی دہلی، (یو این آئی) راجیہ سبھا میں باقاعدہ کام کاج میں بار بار رکاوٹ آنے اور اس سلسلے میں بننے والے عوامی تصور پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین ایم وینکیا نايڈ نے جمعہ کو کہا کہ تمام اراکین کو موجودہ سیشن سے نئی شروعات کرنی چاہئے اور بولتے وقت ہر ہندوستانی شہری کا خیال رکھنا چاہئے۔ مسٹر نائيڈ وایوان میں وقفہ صفر کے دوران ایک بیان میں کہا کہ 17 ویں لوک سبھا کا پہلا سیشن چل رہا ہے۔ اس لحاظ سے راجیہ سبھا میں بھی نئی شروعات ہوئی ہے۔ لہذا اراکین پارلیمان کو نئی شروعات کرنی چاہئے اور لوگوں کی خواہشات کو پورا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بل کو بنانے اور اسے پاس کرنے کے لئے ایک طویل وقت لگتا ہے۔ نئی لوک سبھا کے آنے سے تمام پرانے بل مسترد ہو گئے ہیں۔ یہ آئین کاالتزام ہے لیکن اس پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممبران پارلیمنٹ کو اپنا کام کاج بہتر اور مؤثر طریقے سے کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اراکین کو لوگوں کی خواہشات کے مطابق کام کرنا چاہئے اور دیگر قانون سازی اداروں کے لئے مثال پیش کرنا چاہئے۔ انہوں نے اراکین سےعوام کو ذہن میں رکھ کر کام کرنے کی اپیل کی ۔ ارکان کو نوجوانوں کی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے کام کرنا چاہئے۔