بغیر ہیلمیٹ کے نہیں ملے گا پیٹرول، حکم عدولی پر ہوگی کار روائی :سپرنٹنڈنٹ آف پولیس

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-June-2019

مینپوری(پریس ریلیز) ضلع مجسٹریٹ پرمود کمار اپادھائے ، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ا جے شنکر رائے نے اچانک آج شہر کے کئے پیٹرول پمپوں کا معائنہ کیا ،ہندوستان پٹرولیم کے پٹرول پمپوں پر اچانک معائنہ کر بغیر ہیلمیٹ کے دوپہیا گاڑیوں کو پیٹرول دینے پر انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ پٹرول مالک کسی بھی حالت میں بغیر ہیلمیٹ لگائے دوپہیا گاڑی مالکوں ڈرائیوروں کو پیٹرول نہ دیں۔حکم عدولی کر نے پر سخت کار روائی عمل میں لائی جائیگی ، ہوسکتا ہے کہ پٹرول پمپ کے لائسنس کو منسوخ کرنے پر بھی لائسنس منسوخی پر غور فکر کیا جا سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ تمام پٹرول پمپ مالک اپنے یہاں فوری نو ہیلمیٹ نو پٹرول سے متعلق سائن بورڈ لگوائیں،ساتھ ہی اس بات کویقینی بنائیں کہ پٹرول پمپ پر کوئی بھی اہلکار کسی بھی حالت میں دوپہیا گاڑی ڈرائیوروں کو بغیر ہیلمیٹ کے پٹرول نہ دیں۔معائنہ کے دوران، انہوں نے کرشنا پیٹرول پمپ پر بغیر ہیلمیٹ کی دو پہیا گاڑی نمبر یو.پی .82اے2172 ، یوپی 84 پی 3599 کا چالان کرایا، ساتھ ساتھ دیگر دوپہیا گاڑی مالکان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں، گاڑی چلاتے وقت ہیلمٹ ضرور پہنیں، ہیلمیٹ پہنے کی وجہ سے سڑک حادثات میں 70 فیصد تک جان بچنے کے امکانات رہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ زندگی بیش قیمتی ہے، اسے سڑک پر برباد نہ ہونے دیں، آپ کی ذرا سی لاپرواہی سے آپ کے اہلِ خانہ کے ساتھ ساتھ سماج ، ملک، ریاست کو کافی نقصان ہوتا ہے ، آپ سب کی زند گی انمول ہے اس قدر کریں گاڑی چلاتے وقت ہیلمٹ، نشست بیلٹ کا استعمال کے یقینی بنائیں۔