بہار اسمبلی کا مانسون اجلاس شروع

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 28-June-2019

پٹنہ28جون:بہاراسمبلی کا مانسون اجلاس آج سے شروع ہوگیا کچھ اہم کام کاج کے بعد سابق ممبران کے انتقال پر تعزیت کااظہارکیاگیا اس کے علاوہ مظفرپور میں چمکی بخار سے معصوم کی موت ، لوسے جنوبی بہار میں سینکڑوںلوگوںکی جان جانے کولے کر ایوان میں ایک منٹ خاموش رہ کر مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اس کےبعد ایوان کی کاروائی سوموار 11بجے تک ملتوی کردی گئی۔ اسمبلی اسپیکر وجئے کمارچودھری نےا یوان کوبتایاکہ ہمارے کئی سابق ممبران نے قانون سازیہ کاانتقال ہوگیاہے۔ ان میں رام لال سنگھ سنجئے کمار ،امبیکا پرساد ، رامانیکاگپتا،یمنارام ، مہیش پاسوان، مہیندربیٹھا، نیتاچودھری ،انتقال پر سبھی ممبران نےتعزیت کااظہارکیا۔