تین گھنٹے سے زیادہ اے ٹی ایم کیش سے خالی رہاتوبینکوں پر لگے گا جرمانہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-June-2019

پٹنہ: اے ٹی ایم میں کیش نہیں رہنے کی پریشانی سے لوگوں کو راحت پہنچانے کے لئے آربی آئی نے سخت قدم اٹھایاہے۔ آربی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب کوئی بھی اے ٹی ایم 3گھنٹے سے زیادہ دیر تک خالی رکھانہیں جاسکتا۔ 3گھنٹے کے اندر اب بینکوں کو اے ٹی ایم میںپیسہ ڈالنا ہی ہوگا۔ ایسانہیں کرنےپر آربی آئی بینکوں پرجرمانہ بھی لگاسکتاہے۔ ادھر بینکنگ سیکٹرکا اکسپرٹ کا مانناہے کہ اے ٹی ایم میں کیش ڈالنے میں بینک لاپروائی کرتے ہیں۔ جب کہ بینکوں کی جانب سے کہاگیاہے کہ اے ٹی ایم میں کیش کا فلو صحیح چل رہاہے ۔ فڈریشن آف اے ٹی ایم انڈسٹریز کا کہنا ہے کہ آربی آئی نے بینکوں سے اے ٹی ایم کو اپ گریڈ کرنے کو کہا ہے۔ اس سے اب بینکوں کا خرچ بڑھ گیاہے۔ اس بڑے خرچ کو لے کربینکوں نے کئی اے ٹی ایم بند بھی کردیاہے۔