جونیئرڈاکٹروں نے کیااسپتال کا گیٹ جام کر نعرے بازی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-June-2019

سمستی پور(فیروز عالم) کولکتہ کے این آر ایس میڈیکل کالج میں جونیئر ڈاکٹر پریواہا مکھرجی کے ساتھ مریض کے اہل خانہ اور کچھ سماج دشمن عناصروں کے ذریعہ مارپیٹ کئے جانے کے خلاف آج سمستی پور کے ڈاکٹروں نے آئی ایم اے کے بینر تلے صدر اسپتال گیٹ کے نزدیک جام کرتے ہوئے نعرے بازی کی ساتھ ہی ڈاکٹروں کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت کو لینے کی مانگ کی۔ ملی جانکاری کے مطابق اس سے قبل کولکتہ کے واقعہ کو لیکر آئی ایم اے کی ایک نشست منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹروں کو کالا بلا لگاکر فرض کی ادائیگی کرنے اور حکومت پر ڈاکٹروں کی حٖفاظت کی ذمہ داری لینے کے لئے عرضداشت سونپنے کا فیصلہ لیا گیا۔ نشست میں لئے گئے فیصلے کے تحت ڈاکٹر کالا بلا لگاکر صدر اسپتال کے گیٹ پر پہنچے اور پھر بنگال کی ممتا حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے ۔بعد میں ایک وفد نے ہندوستان کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے نام منسوب عرضداشت کو ضلع کلکٹر کو سونپا۔ اس موقع پر کافی تعداد میں ڈاکٹر موجود تھے۔