جھارکھنڈ جلد ہی بجلی کے معاملے میں خود کفیل ہوگا:رگھوور

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-June-2019

رانچی(معیز الدین خان): وزیراعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ ریاست میں چل رہے ترقیاتی کاموں میں این ٹی پی سی کی اہم شراکت داری ہے۔ پتراتو میں تیار ہورہے بجلی پیداوار مرکز کے شروع ہونے کے ساتھ ہی بجلی کے معاملے میں جھارکھنڈ خود کفیل ہوجائے گا۔ کسی بھی وجہ سے اٹکے معاملے میں افسران رابطہ بناکر جلد سے جلد مسئلے کو حل کریں۔ میٹنگ میں ریاستی حکومت اور کمپنی کے افسران نے سبھی زیر التوا معاملوں پر غور کرکے انہیں حل کرنے کا منصوبہ تیار کی۔ میٹنگ میں نارتھ کرن پورہ پروجیکٹ پتراتو ،پکری برواڈیہہ مائنس ، چٹی بریاتو اور کیرنڈاری مائنس سمیت کئی موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ میٹنگ میں چیف سکریٹری بی کے تیواری ،وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر سنیل کمار برنوال، توانائی سکریٹری وندنا ڈاڈیل، جھارکھنڈ الیکٹرک سپلائی کارپوریشن لمٹیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر راہل پروار اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔