جھانوی کپور کے مختصر کپڑوں سے پریشان ہوں‘ کترینہ کیف

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-June-2019

ممبئی ۔(یواین این )بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ وہ جم میں جھانوی کپور کے مختصر لباس پر فکرمند ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے چیٹ شو ’’بی ایف ایف وِد ووگ‘‘ میں شرکت کے دوران جب کترینہ سے پوچھا گیا کہ اس شخصیت کا نام بتائیں جو جم اور ورک آؤٹ کے نام پر حدود سے تجاوز کررہا ہو؟کترینہ کیف نے اس سوال کا جواب کچھ یوں دیاکوئی اور نہیں، لیکن میں جھانوی کپور کے جم میں بہت مختصر لباس پر فکرمند ہوں۔ وہ اکثر میرے جم آتی ہے اور ہم مل کر ورزش کرتے ہیں۔ یہی پریشانی ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کی باربی ڈول کہی جانے والی کترینہ کیف اپنی فٹنس کے حوالے سے بہت حساس ہیں اور وہ عالیہ بھٹ سمیت کئی اداکاراؤں کو دوران ورزش فٹنس کے حوالے سے نسخے بھی دیتی رہتی ہیں۔