جین اقلیتی طبقہ کے ایک وفد کی مختار عباس نقوی سے ملاقات

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-June-2019

نئی دہلی، (ایجنسی): قومی اقلیتی کمیشن کے ممبر سنیل سنگھی کی قیادت میں جین اقلیتی طبقے کے ایک وفد نے مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی سے ملاقات کرکے ان کا استقبال کیا ہے۔ اس موقع پر جین اقلیتی طبقے کے لوگوں نے مختار عباس نقوی کو دوبارہ وزیر بنائے جانے پر مبارکباد بھی پیش کی ہے۔مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اس موقع پر کہا ہے کہ وزارت اقلیتی امور سبھی اقلیتی طبقہ کے لوگوں کی بھلائی کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کی اقلیتی طبقے کے لوگوں میں اعتماد بحال کرنے کے لیے وزارت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کی طرف سے اقلیتی طبقے کے سبھی لوگوں کو روزگار مہیا کرانے کے لیے کی اسکیم چلائی جا رہی ہیں اور اس کا فائدہ اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان بڑی تعداد میں اٹھا رہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے نعرے کو وزارت اقلیتی امور میں بھی پوری ایمانداری سے نافذ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کی کہ مجھے یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک کے اندر سبھی قوموں کے ساتھ ساتھ اقلیتی طبقہ کے بھی لوگ ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔ اس موقع پر قومی اقلیتی کمیشن کے جین نمبر سنیل سنگھی نے کہا کی وزارت اقلیتی امور سبھی اقلیتی طبقے کی بھلائی کے لئے کام کر رہا ہے انہوں نے کہا کی وزارت کے ذریعے کیے جارہے کاموں سے اقلیتی طبقے کے اندر خوشحالی آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اقلیتی امور کی روزگار اسکیم سے اقلیتی طبقے کے لوگ بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔انہوں نے جین سماج کی طرف سے وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی استقبال بھی کیا۔