جے پی سنٹرل اسکول میں امتحان دہندگان کا ہنگامہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-June-2019

سمستی پور(فیروز عالم) سمستی پور کے متھرا پور واقع جے پی سنٹرل اسکول میں آج فاریسٹ گارڈ تقرری کو لیکر ہونے والے تحریری امتحان میں سوالنامہ ملنے میں تاخیر ہونے کے بعد امتحاندہندگان نے ہنگامہ شروع کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ فاریسٹ گارڈ کی بحالی کو لیکر آج متھرا پور جے پی سنٹرل اسکول کو امتحان مراکز بنایا گیا تھا۔ امتحان دہندگان کا الزام تھا کہ مقررہ وقت سے قریب آدھا گھنٹہ بعد بھی سوالنامہ نہیں ملا جس سے امتحان دہندگان مشتعل ہو گئے اور ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ اسی درمیان دربھنگہ رینج کے ڈی آئی جی چھتر نیل سنگھ جا رہے تھے اور ہنگامہ آرائی کی خبر پاکر وہ اسکول پہنچ گئے۔ ڈی آئی جی پہنچنے کی اطلاع ملتے ہی سمستی پور کے ڈی ایس پی پرتیش کمار، صدر ایس ڈی او اشوک کمار منڈل ،ٹائون تھانہ انسپکٹر سیتا رام پرساد، مفصل تھانہ صدر وکرم آچاریہ پولیس فورس کے ساتھ پہنچے اور بچوں کو سمجھا بجھاکر پرامن کیا۔