حکومت ہند اقلیتوں کو مین اسٹریم میں لانے کی کوشش کر رہی ہے:رضوی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-June-2019

متھورا(اقرار علی) حکومت ہند کے اقلیت سیل کے صدر سید غیور الحسن رضوی کا دہلی سے آگرہ جاتے وقت جمونا اکشپریس وے کے رایا کٹ پر اتر پردیش مسلم وکاس سوسائیٹی کے ذریعہ پھول مالائوں کا چاندی کے تاج پہناکر زوردار استقبال کیا گیا۔ سوسائیٹی سے صدر فیضان قریشی کے ذریعہ اقلیت سیل کے صدر سید غیورالحسن رضوی کو تلوار پیش کر استقبال کیا گیا۔ حکومت ہند کے اقلیت کمیشن کے چیئر مین نے بتا یا کہ مودی حکومت اقلیتوں کی ترقی کیلئے لگاتا کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ سب کا ساتھ سب کا وشواس لیکر حکومت کام کر رہی ہے۔ کوئی بھی شخص چاہے وہ کوئی بھی سماج کا ہو ترقی سے پیچھے نہ رہ جائے۔ اس کیلئے حکومت لگاتا رکوشش کر رہی ہے۔اقلیتوں کو مین اسٹریم میں لانے کیلئے حکومت ہند کوشش کر رہی ہے۔ 5 سالوں میں 5 کروڑ اقلیتوں کو اسکالرشپ دینے کی حکومت اعلان کر چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت لگاتا کوشش کر رہی ہے کہ کوئی بھی اقلیت ترقی سے پیچھے نہ رہیں اس موقع پر اتر پردیش مسلم وکاس سوسائیٹی کے ریاستی صدر فیضان قریشی ، نائب صدر محمد عرفان، سکریٹری فیصل قریشی، شاہی مسجد عید گاہ کے سابق صدر ماسٹرشہاب الدین، سیراج الدین، وکرم، مہیش پردھان، شہید، بنٹی پہلوان، ذیشان قریشی، شہباز قریشی، علی بھائی، تمام لوگ استقبال کے دارن خاص طور سے موجود رہیں۔